عظمیٰ ویب ڈیسک
فتح گڑھ صاحب// اتوار کی صبح دو لوکو پائلٹ اس وقت زخمی ہو گئے جب سرہند ریلوے سٹیشن پر ایک سٹیشنری مال بردار ٹرین کو پیچھے سے دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ تصادم کی وجہ سے ان میں سے ایک کا ریل کا انجن پلٹ کر دوسری پٹری پر چلا گیا اور مسافر ٹرین سے ٹکرا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن لوکو پائلٹ وکاس کمار اور ہمانشو کمار زخمی ہو گئے۔
فتح گڑھ صاحب سول ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ وکاس کمار کے سر اور ہمانشو کمار کو کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔
ڈاکٹر نے مزید کہا کہ انہیں پٹیالہ کے راجندرا ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر، ریلوے حکام نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔