سری نگر//جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو ایک پرانا شیل پھٹنے سے دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے تہاب علاقے میں ایک ندی کے کنارے دیوار کی تعمیر کے کام کے دوران شیل پھٹ گیا۔
اہلکاروں نے زخمیوں کی شناخت اشتیاق احمد اور رنجیت کمار کے طور پر کی ہے جو دونوں بہار کے رہنے والے ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پلوامہ میں تعمیراتی مقام پر دھماکہ، دو مزدور زخمی