عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے اچگام میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور رِنگ روڈ پروجیکٹ کے ایک تعمیراتی مقام پر کام کر رہے تھے۔
چیف میڈیکل آفیسر بڈگام، ڈاکٹر ایوب نے بتایا کہ تین مزدور اس واقعے میں زخمی ہوئے تھے، جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ ایک کو ضلع ہسپتال بودگام میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔