عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے گرسو علاقے میں ہفتہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پل ڈوڈہ کے مقام پر ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر Jk17A-4753 بے قابو ہو کر دریائے چناب میں جا گری۔
اس حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کک دونوں لاشوں کو دریائے چناب سے نکالا گیا ہے جبکہ زخمی خاتون کو علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا ہے۔