- محمد تسکین
اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے دھار روڈ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو کو مردہ قرار دے دیا جبکہ دیگر دو زخمیوں کو ایسوسیٹیڈ ہسپتال جی ایم سی اودھمپور منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر، پولیس موقع پر پہنچی ہے اور مزید کاروائی کیلئے ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔