عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ریاسی ضلع میں منگل کو ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک وین (JK20A-8411) ریاسی سے تھب جا رہی تھی ، جس دوران تھب گاوں کے قریب سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ تقریباً شام 6 بجے پیش آیا ، جس دوران 2 افراد رشپال سنگھ ولد منشی رام اور گنیش سنگھ ولد بلدیو سنگھ، سکنہ ٹھب ریاسی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 2 دیگر افراد راج سنگھ ولد بلدیو سنگھ اور سنجے ولد منشی رام کا بیٹا زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے 2 افراد کی موت اور 2 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔