عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے چسوتی پاڈر علاقے میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر تقریباً 2:50 بجے ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK17-7378 چسوتی سے گلابرگ پاڈر کی طرف جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اتھولی پاڈر منتقل کیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت اکشے کمار ولد بنسی لال اور پروین کمار ولد بنسی لال ساکنان چسوتی کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں میں شری کانت ولد روشن لال، اکشے کمار ولد مست رام، پون سنگھ ولد ہری کرشن، کلدیپ سنگھ ولد دلجیت سنگھ، جیون سنگھ ولد منوہر لال اور وجے کمار ولد ہوشیار سنگھ شامل ہیں، جو سبھی چسوتی کے رہائشی ہیں۔
ادھر، پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔