عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// بٹہ مالو سرینگر کے علاقے ٹینگہ پورہ بائی پاس پر پیش آئے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی، جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک مہندرا تھار (زیر نمبر JK01V-4477) ٹپر کے ساتھ ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں تھار میں موجود تینوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ تیسرا شخص ہسپال میں زیر علاج ہے۔
مہلوکین کی شناخت لال بازار کے حماد اور صنعت نگر کے عظیم طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت نوشہرہ کے محمد عیسیٰ گنی کے نام سے ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔