عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹرہ// ضلع ریاسی کے کٹرہ میں واقع ویشنو دیوی شرائن کے راستے میں پیر کو پنچی ہیلی پیڈ کے قریب پریسی گرنے کی وجہ سے دو خواتین یاتریوں کی موت ہو گئی اور ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ بعد دوپہر 2 بج کر 40 منٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب پسی گرنے کی وجہ سے ایک بڑا باؤنڈر ٹریک پر گر گیا جس کے نتیجے میں ایک یاتری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دو دیگر یاتریوں کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ گہری کھائی میں گر گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ ایک نابالغ لڑکی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
پسی کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔