عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی کے لد گلاب گڑھ علاقے میں پولنگ عملہ کو لے جانے والی ایک ٹاٹا سومو حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ڈرائیور اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے، جبکہ پرازائڈنگ آفیسر معجزانہ طور پر بچ نکلا۔
ذرائع کے مطابق، پولنگ عملہ کو دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں گلاب گڑھ پہنچایا جا رہا تھا، جس دوران راستے میں ٹاٹا سومو توازن کھو بیٹھنے کے بعد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور جاوید احمد اور پولیس کانسٹیبل اعجاز خان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پرازائڈنگ آفیسر کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ معجزانہ طور بچ نکلا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔