کشتواڑ سڑک حادثے 2 افراد جاں بحق

عاصف بٹ

کشتواڑ// خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع میں جمعرات کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 2 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔
مقامی ذڑائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے مرگن ناڈیبلن علاقے میں میں ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر حادثہ کا شکار ہو گئی۔
ایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹر اشرف نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے جن کی شناخت امتیاز احمد ولد عبدالرشید ساکن کپرن ڈورو اور محمد اسلم ساکن متی گاورن کے طور ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔