عشرت حسین بٹ
پونچھ//سرنکوٹ-پونچھ ہائی وے پر دھیریان زیارت کے قریب ایک اسکارپیو گاڑی پر چٹانیں گرآنے نے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ علاقے میں مسلسل پتھروں کے گرنے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، تاہم گاڑی میں سوار دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، لیکن علاقے میں مسلسل پتھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے مسافروں کو مزید خطرات لاحق ہے۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متاثرہ راستے سے گزرتے وقت احتیاط برتیں۔
جموں-پونچھ شاہراہ پر سرنکوٹ میں اسکارپیو پر چٹانیں گر آنے سے دو افراد جاں بحق
