عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پونچھ کے علاقے غنی منکوٹ میں منگل کے روز پیش آنے والے ایک بس حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 42 دیگر زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ آج صبح ایک بس زیر رجسٹریشن نمبر JK02X-1671 غنی منکوٹ کے مقام پر اچانک ڈائیور کے قابوہوباہر کر کھائی میں جا گری۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 42 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور بچاؤ کارروائی شروع کی۔بی ایم او منڈھار ڈاکٹر اشفاق احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ 42 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اعلیٰ علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقلکر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔
پونچھ مینڈھر میں بھیانک سڑک حادثہ، 4لقمہ اجل،درجنوں زخمی
