وڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں ماروتی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس نتیجے میں 12 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ایک الٹو گاڑی زیر نمبر JK06-6559 ٹھاٹھری سے گندوہ کی طرف جارہی تھی جس دوران بمو کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پانچ سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بلال احمد (30)ولد تاج دین ملک ساکنہ دھریوڑی موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔
اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، سیکورٹی فورسز و پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچاو¿ کاروائی شروع کی، تین زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جس دوران انشہ ایاض (12)دختر ایاض احمد ساکنہ ڈھوسہ زخمیوں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھی وہیں مظفر احمد (35)ولد عبدالکریم خان ساکنہ سنوارہ و دانش ایاض (14)ولد ایاض احمد کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔
ایس ڈی پی او گندوہ عادل ریشو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس حادثہ میں ایک 12 سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مہلک نوجوان کا والد و لڑکی کا نانا حج سے واپس آرہا تھا جو دوسری گاڑی میں سوار تھا اور یہ اس کے استقبال میں سرینگر آئے تھے جس دوران گھر واپسی پر یہ حادثہ پیش آیا۔
ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر حادثہ ،12 سالہ لڑکی سمیت 2 جاں بحق، 2 زخمی