عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو کٹھوعہ ملی ٹینٹ حملے میں ملوث جیش محمد (جی ای ایم) کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیش محمد کے دو معانین کو کٹھوعہ ضلع کے پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ، “ان دونوں افراد سے مسلسل پوچھ گچھ جاری ہے اور اس معاملے میں ملی ٹینٹوں کو سٹریٹجک اور لاجسٹک سپورٹ دینے میں ملوث افراد کی مزید گرفتاریوں کا امکان ہے”۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ 10 جولائی کو کٹھوعہ شہر سے 150 دور بدنوٹا گاو¿ں میں ملی ٹینٹوں نے فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں چار فوجی اور ایک مقامی پولیس اہلکار سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
جموں صوبہ کے پہاڑی اضلاع بشمول راجوری، پونچھ، ڈوڈہ، کٹھوعہ، ریاسی اور اودھم پور میں 40 سخت غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔
فوج نے 4,000 سے زیادہ فوجیوں کو تعینات کیا ہے، جن میں ایلیٹ پیرا کمانڈوز اور پہاڑی علاقوں میں جنگی تربیت یافتہ افراد شامل ہیں تاکہ پرامن جموں صوبہ سے ملی ٹینسی کا خاتمہ کیا جا سکے۔