غلام نبی رینہ
کنگن/ سونمرگ میں اُس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹاٹا سومواور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ٹاٹا سومومیں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونمرگ میں ایک ٹاٹا سوموزیر نمبر 2001/JK09اور ٹرک زیر نمبر 6021/JK13D کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ٹاٹا سومو میں سوار 2 مزدور زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہلتھ سنٹر سونمرگ منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں سے 27 سالہ مدثر احمد ساکن کرالہ پورہ کپواڈہ کو سر میں چوٹ آنے کی وجہ سے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن سونمرگ آفاق ماجد وانی نے بتایا کہ اس حادثے میں دو زخمی ہوگئے ہیں پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
سونمرگ میں ٹاٹاسومو اور ٹرک متصادم، دوافراد زخمی
