عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/پولیس نے جمعرات کو بڈرن ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ایک کالعدم تنظیم کے متعدد پوسٹرز برآمد کیے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو روکا گیا اور ان کے پاس سے کالعدم تنظیم کے 18 سے زائد پوسٹرز برآمد ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت مزمل احمد بٹ اور امتیاز احمد ڈار ساکنان آری پنتھن ماگام کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران ٹی آر ایف کے پوسٹرز برآمد، دو افراد گرفتار
