عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں کے مائسمہ علاقے میں ایک کمسن کی عزت کو تار تار کرنے والے 2 درندہ صفت افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرینگر پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اس کی عصمت لوٹنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت ساہل جاوید ولد جاوید سوداگر ساکن گنپت یارحبہ کدل اور ساہل یوسف ولد یوسف ڈار ساکن نئی سڑک حبہ کدل کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میںآئی پی سی کی دفعہ 363،376 ڈی اے اور پوسکو ایکٹ کی دفعہ 5,6 کے تحت پولیس تھانہ مائسمہ میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔