یو این آئی
سرینگر// جنوبی ضلع اننت ناگ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے 5.5کلوگرام چرس پاوڈر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے بدھ کے روز دو منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے 5.5کلو گرام چرس پاوڈر برآمد کی ہے۔
انہوں نے منشیات فروشوں کی شناخت ہمایو بشیر اور عادل بشیر پسران بشیر احمد گنائی ساکن کے کلان کے بطور کی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کومطلع کریں۔