عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/شمالی ضلع بارہمولہ کے پلہالن علاقے میں پیر کی صبح دو ٹپرز کے درمیان شدید ٹکر کے نتیجے میں ٹپرگاڑیوں کے دونوں ڈرائیور زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی ڈرائیوروں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال بھیج دیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ڈرائیور زیرِ علاج ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کے باعث کچھ وقت کے لیے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہی، جس کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی۔
بارہمولہ میں دو ٹپرز کے درمیان شدید ٹکر، دونوں ڈرائیور زخمی