سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے لسجان علاقے میں منگل کو زیر زمین کنویں کی صفائی کے دوران دو افراد کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی سہ پہر اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد کنویں کی صفائی کر رہے تھے اور بے ہوش ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کنویں کے اندر بے ہوش ہو گئے اور کچھ مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں باہر نکالا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
سرکاری زرائع نے متوفین کی شناخت پونچھ کے رہائشی ذاکر اور گول رام بن کے رہائشی طالب کے طور پر کی ہے۔
دریں اثناءپولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
سری نگر میں زیر زمین کنویں کی صفائی کے دوران دو افراد کی موت
