محمد تسکین
سرینگر/سنیچر کی صبح جموں سرینگر شاہراہ پر ناچلانہ کے قریب ایک کنٹینر ٹرک زیر نمبرJK14J/7550 سڑک سے پھسل ایک گہری کھائی میں جا گراجس کے نتیجے میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ایس ایچ او بانہال اشتیاق بخاری کے مطابق، ٹرک جموں سے سرینگر جا رہا تھا کہ ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہمالین کیو آر ٹی رامسو کے رضاکاروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور لاشوں کو تباہ شدہ ٹرک سے نکال لیا۔ایس ایچ او کے مطابق، جاں بحق افراد میں سے ڈرائیور کی شناخت راجو بٹ ولد دیسراج بٹ ساکنہ ادھم پور کے طور پر ہوئی ہے ،لاشوں کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے سب ضلع اسپتال بانہال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جموں سرینگر شاہراہ پر ناچلانہ کے قریب سڑک حادثہ،دوافراد لقمہ اجل
