عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// کٹھوعہ ضلع میں بدھ کو ایک ٹرک پل سے گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ برنوتی کے قریب بگیال موڑ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک پنجاب کے پٹھان کوٹ سے جموں کی طرف جا رہا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت بلونت سنگھ اور رنجیت سنگھ کے طور سے ہوئی ہے، دونوں پنجاب کے ضلع ترن تارن کے رہنے والے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ امدادی کارکنوں کو ٹرک سے لاشیں نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ گرنے کے باعث بری طرح سے ٹوٹ گیا تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کر دیا گیا ہے۔