مغل روڈ پر بھیانک حادثہ، کمسن سمیت دو جاں بحق، 6 دیگر زخمی

Mazar Khan
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرنکوٹ// مغل روڈ پر پنار پل کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کمسن اور خاتون لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ کئی دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک بولیرو گاڑی کو مغل روڈ پر پنار پل کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت گاڑی میں کئی افراد سوار تھے، جن میں سے 2 کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ باقی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اُنہیں میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے بعد ہنگامی حالات کو مدِ نظر رکھ کر اور ایمبولینسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے، تین زخمی مسافروں کو ٹاٹا موبائل گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر تین کو ایمبولینس کے ذریعے لے جایا گیا۔
سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ چار زخمی مسافروں کی حالت نازک ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Share This Article