رام بن// ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے قریب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعرات کی رات لوہے سے لدا ایک ٹرک کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری حکام نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اور جمعہ کی صبح دونوں افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔
متوفین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کل حادثے کا شکار ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK04E-9110 لوہے سے لدا ہوا تھا۔
حکام نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔