عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// وسطی ضلع بڈگام کے سوئی بگ علاقے کے دہرمونا گاوں میں چھت سے گرنے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو افراد جاوید احمد اور عبدالمجید ایک گھر میں کام کر رہے تھے کہ وہ دونوں زمین پر گر گئے۔ اُنہوں نے بتایا، “لوگوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے ان دونوں کو مردہ قرار دے دیا”۔
دریں اثنا، اس المناک واقعے سے علاقے ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔