عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں ایک جے سی بی مشین پسی کی زد میں آنے سے 2 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں،جن میں سے ایک لاش برآمد کر لی گئی ہے تاہم دوسرا شدید طور پر زخمی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ سب ڈویژن چھاترو کی تحصیل مغل میدان کے سمبول میں اس وقت پیش آیا جب کچھال سمبول سڑک کے تعمیراتی کام کے دوران جے سی بی مشین پسی کی زدمیں آ گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ جے سی بی پر آپریٹر سمیت 2 افراد سوار تھے، جو ملبے تلے دب گئے ہیں۔
ایس ڈی ایم چھاترو شوکت حیات نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دو لوگوں کے ملبے تلے دبنے کی اطلاع ملی ہے جن میں سے ایک کی نعش کو بچاو ٹیموں نے نکالا ہے جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔