عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر میں ریڈیو کشمیر فلائی اوور کے قریب پیر کے روز ایک موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈائل 112 پولیس رسپانس ٹیم کی مدد سے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی بروقت کارروائی سے فوری طبی امداد ممکن ہو سکی۔زخمیوں کی شناخت 25 سالہ ابرار علی ولد غلام علی ساکن بَلہامہ اور 32 سالہ عرفان ولد مشتاق احمد ساکن خرو شَر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سرینگر میں موٹر سائیکل حادثہ، دو افراد شدید زخمی
