بمنہ میں چنار کا درخت لوڈ کیریئر پر گرا، دو افراد شدید زخمی

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر// ڈگری کالج بمنہ سری نگر کے قریب شدید بارش کے دوران ایک لوڈ کیریئر پرچنار کا ایک درخت گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ آج سہ پہر شدید بارش اور آندھی کے دوران درخت لوڈ کیریئر پر گر گیا جس سے ڈرائیور اور اس میں سوار ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
ایک پولیس افسر نے اس واقع کی تصدیق کی۔
اُنہوں نے کہا کہ سڑک پر چنار کا درخت گرنے سے سڑک بلاک ہوگئی۔

Share This Article