عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر پولیس کے دو کانسٹیبلوں کو جمعرات کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی ایک نامزد ٹیم نے شبانہ چیکنگ کے دوران جموں شہر کے چنور علاقے میں پولیس کی ایک گاڑی لاوارث پایا اور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ بعد ازاں، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جموں ڈاکٹر ونود کمار نے پولیس چوکی چنور کے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ معطل اہلکاروں میں پولیس اہلکاروں میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل جگدیش راج اور کانسٹیبل وسیم اکرم شامل ہیں۔
ایس ایس پی ونود کمار نے کہا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ضابطے کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔