عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان کے ترکوانگام علاقے میں کام کے دوران دو کارپینٹرس کام کے دوران اونچائی سے گر کر زخمی ہو گئے۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ترکوانگام شوپیان میں دو کارپینٹرس اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ کام کرتے ہوئے اونچائی سے گر پڑے۔زخمیوں کی شناخت عاصف احمد ولد غلام نبی وانی اور رئیس احمد ولد جلال الدین وانی کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق کاکہ پورہ پلوامہ سے ہے۔
عہدیدار کے مطابق دونوں زخمیوں کو پہلے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا، جہاں سے عاصف احمد کو مزید علاج کے لیے سرینگر منتقل کر دیا گیا۔ادھر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
شوپیان میں دو کارپینٹرس کام کے دوران اونچائی سے گر کر زخمی
