عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ (این ایچ 1) پر کھلینی نالہ کے قریب ایک سکارپیو گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ دیر رات پیش آیا اور گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 29 سالہ مکیش کمار اور 24 سالہ پون کمار ولد لال چند ساکن برارتھا کھلینی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں سگے بھائی تھے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد دونوں کی لاشوں کو نکال کر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔