جموں// ضلع ادھم پور میں دو بدنام مویشی سمگلروں کو سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں راج علی ساکن منتلائی اور غلام قادر ساکن گنشاد شامل ہیں، جنہیں پی ایس اے کے تحت جیل بھیجا گیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ ادھم پور کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے تحت دونوں ملزمان پر مویشیوں کی سمگلنگ کے متعدد مقدمات درج تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ شکایات چنینی پولیس سٹیشن میں جمع کروائی گئی تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ بارہا انتباہ کے باوجود یہ افراد اپنے اعمال سے باز نہ آئے اور ایسے سرگرمیوں میں ملوث رہے جو علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن رہی تھیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔
اودھم پور میں دو مویشی تسکروں پر پی ایس اے عائد
