بانڈی پورہ میں 2 افراد پرپی ایس اے عائد: پولیس

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈی پورہ// جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے کی وجہ سے سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں میں بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پی ایس اے کے تحت جیل میں بند کئے گئے افراد کی شناخت غلام دین وار ولد مرحوم حبیب اللہ وار ساکنہ نائدکھائی سنبل اور فردوس احمد خان ولد محمد ایوب خان ساکنہ وارڈ نمبر 6 نیبرا پورہ بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔