جموں// ضلع کٹھوعہ میں ملی ٹینٹوں کے ایک اوور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) سمیت دو مبینہ مجرموں کو سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق محمد عباس، ساکن گاؤں دھر، بلاور، اور فرمان علی، ساکن گاؤں گوٹا رہوا کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں پی ایس اے کے تحت بند رکھا گیا ہے۔
محمد عباس ملی ٹینٹوں کا او جی ڈبلیو ہے اور مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے جبکہ فرمان علی کے خلاف 2019 سے تھانہ راج باغ میں بھارتی تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت پانچ ایف آئی آر درج ہیں۔ فرمان علی ایک بدنام زمانہ مویشیوں کا سمگلر ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ کے احکامات پر دونوں ملزمان کو پولیس کی جانب سے تیار کردہ ڈوزیئر کے بعد PSA کے تحت حراست میں لیا گیا۔