عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع کے کچھ باشندوں کے ساتھ تقریباً 6.7 لاکھ روپے کے آن لائن فراڈ کے الزام میں ملوث مہاراشٹر کے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور سات موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ آن لائن دھوکہ دہی سے متعلق ایک شکایت کٹھوعہ ضلع کے پولیس تھانہ بلاور میں درج کی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی اور تکنیکی شواہد جمع کئے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ شکایت کی تحقیقات کے بعد مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے پرسنا آئیر اور دیپن سرکار کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ انہیں بلاور سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) انسپکٹر جتندر سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم نے گرفتار کیا۔