عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// حکومت نے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے دو آئی پی ایس افسران کے فوری اثر سے تبادلے کا حکم دیا ہے۔
جمعرات کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ، AGMUT کیڈر کے آئی پی ایس افسران کے تبادلے کا حکم فوری طور پر اور اگلے احکامات تک جاری کیا جاتا ہے”۔
حکم نامہ کے مطابق، آئی پی ایس (AGMUT:2016) پی ڈی نتیا کو لداخ سے جموں و کشمیر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ رام آر، آئی پی ایس (AGMUT:2019) کو جموں و کشمیر سے لداخ منتقل کر دیا گیا ہے۔