مشتاق الاسلام
سرینگر/شوپیان پولیس نے جموں و کشمیر بینک ترکہ وانگام برانچ کے منیجر محمد ایوب ملک کا دو منزلہ مکان، مالیاتی فراڈ کیس میں سیل کر دیا ہے۔
مکان کی مالیت 32 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے کیس ایف آئی آر نمبر 104/2024 کے تحت تحقیقات تیز کر دی ہیں۔
ادھر مقامی لوگوں نے بینک میں پہلے پیش آئے فراڈ میں ملوث افراد، خاص طور پر مدثر الحسن شاہ کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مرحوم محمد یوسف شاہ کے کھاتے سے انتقال کے اگلے دن تمام رقم غائب ہو گئی تھی۔ عوام نے بینک منیجر کے خلاف کارروائی کی سراہنا کی ہے اور مکمل انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
ترکہ وانگام شوپیان بینک فراڈ: بینک منیجر کا مکان سیل، مقامی لوگوں کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
