عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہفتہ کو کہا کہ رام بن میں 250 میٹر طویل ٹنل اور ’وایاڈکٹ‘ مکمل ہو گیا ہے، جو ماروگ ٹنل کے ساتھ سفری فاصلے کو کم کرے گا اور جموں سرینگر قومی شاہراہ کے پسی متاثرہ علاقے کو بائی پاس کرے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ 82 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 2 لین ماروگ ٹنل کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں، ہم نے 82 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کامیابی کے ساتھ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن بانہال سیکٹر میں 2 لین والے ماروگ ٹنل کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بڑے منصوبے میں 645 میٹر کا یہ حصہ نہ صرف سفری فاصلہ کم کرے گا، بلکہ اس سے شاہراہ کے خطرناک سٹریچ کو بھی بائی پاس کر دیا جاے گا۔
گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وژنری قیادت میں، ہم جموں و کشمیر کو غیر معمولی ہائی وے انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے اپنے عزم کو ثابت قدمی سے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔