فیاض بخاری
بارہمولہ// محکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بونیار اوڑی کے جنگلات سے جمعرات کو بھاری مقدار میں غیر قانونی طور پر سمنگل کی جانے والی عمارتی لکڑی ضبط کی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ کاروائی کمپارٹمنٹ نمبر 62، رینج بونیار کے مہورہ بلاک میں کنٹرول روم کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
رینج آفیسر بونیار شمس الحق نے کشمیر عظمیٰ کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے پولیس کے تعاون سے 237 فٹ غیر قانونی عمارتی لکڑی قبضے میں لی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے ایف آئی آر نمبر 66/2024 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
شمس الحق نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث چار سمگلرز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔