عظمیٰ ویب ڈیسک
واشنگٹن/امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران پر بمباری کی تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔سوشل پلیٹ فار ٹروتھ پر ایک پیغام میں امریکی صدر نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بم نہ گرائیں، اگر آپ نے ایسا کیا تو یہ ایک بڑی خلاف ورزی ہوگی۔ اپنے پائلٹس کو فوراً واپس بلائیں۔‘
امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان اسرائیل کے ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات اور ایران پر دوبارہ بمباری کے اعلانات کے بعد سامنے آیا ہے۔
جنگ بندی کے نفاذ کے کُچھ دیر بعد اسرائیلی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے دو میزائل داغے ہیں جنھیں تباہ کر دیا گیا ہے اور اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اس کے ردِ عمل میں سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیل ایران پر بمباری سے باز رہے، ٹرمپ کی تنبیہ
