عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع کولگام میں جمعہ کے روز ایک ٹرک کی ٹکر سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ فریسل کے پیر بل گاؤں*میں پیش آیا۔
ٹرک نمبر JK05AB-9876 نے بچی زینب جنید دخترجنید احمد صوفی، ساکن فریسل کو ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
حکام کے مطابق، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور واقعے سے متلعق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔