عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ جموں کے سانبہ میں آج اُس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل کر لقمہ اجل بنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز ضلع سانبہ کے رایا موڑ علاقے میں پیش آیا۔
افسران نے بتایا کہ ایس پی او ہائی وے پر ٹریفک کو منظم کر رہا تھا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت راہول سنگھ، ساکنہ بدنئی (ناد) کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
سانبہ میں تیز رفتار ٹرک نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا
