عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن کے راج گڑھ علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 42 سالہ نسیما، ان کے 16 سالہ بیٹے یاسر اور 6 سالہ بیٹی لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر رام بن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “کمیٹ، دھرمن اور ہلا پنچایتوں میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ضلعی انتظامیہ رام بن تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔ ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ صرف سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں۔ محفوظ رہیں!”
علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور انتظامیہ لاپتہ افراد کی تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ ادھر نقصان کا پتہ لگانے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔