کولگام کے اہربل میں ’ٹری ہٹ‘ جل کر خاکستر

اظہر حسین

کولگام//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں واقع ایک مشہور سیاحتی مقام اہربل میں ایک ‘ٹرہٹ’ میں آگ لگنے سے ہٹ مکمل طور پر خاکستر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، اہربل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ADA) کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ گزشتہ شب آگ لگنے کے واقعے میں ایک ’ٹری ہٹ‘ جل کر خاکستر ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ”یہ ایک آوٹ سورس ہٹ تھی”۔
اے ڈی اے عہدیدار نے مزید کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔