مختلف مسائل کے حوالے سے یاداشت پیش کی۔
سید اعجاز
سری نگر//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک آج سرینگر میں وزیر جنگلات، آبپاشی وماحولیات، جل شکتی اور قبائلی امور جاوید احمد رانا سے ملاقی ہوئے ۔ملاقات کے دوران انہوں نےوزیر کو حلقہ انتخاب ترال کے مختلف مسائل جن میں خاص کر سیلابی کے بعد آبپاشی کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے سے آگاہ کیا۔رفیق احمد نائیک نے بتایا انہوں نے وزیر کے سیلابی پانی داخل ہونے والے بستیوں، نالہ چندی آڈہ اور واتل آرہ کے الگ الگ جگہوں پرہوئےنقصان، حلقہ انتخاب کے لئے 2 واٹر ٹنکر،بےدل صاحب آریگام اور چندی گام کے تشنہ تکیمل اور ناکارہ واٹر سپلائی اسکیموں کے حوالے سے وزیرکو یاداشت پیش کی ۔جبکہ میڈورہ ترال میں تیندوے کے حملے میں جاں بحق کمسن بچی کے والدین کو امدادفراہم کرنے کا مسئلہ بھی وزیر کے ساتھ اٹھایا۔موصوف نے بتایا انہوں نے وزیر کو حلقہ انتخاب کے مسائل کے حوالے سے میمورنڈم پیش کیا۔رفیق احمد نائیک نے بتایا وزیر نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور حل کرنے کے یقین دلایا۔