عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں آج صبح سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوںکے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے مقام کے قریب تین لاشیں موجود ہیں۔آئی جی کشمیر وی کے بردی نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ محاصرے کے دوران ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ اب تک ملبے کے قریب تین لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ آپریشن تاحال جاری ہے اور علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاشوں کی شناخت اور وابستگی کا تعین بازیابی کے بعد ہی کیا جائے گا۔بردی کا کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل کوشش ہے کہ ملی ٹینسی کے نظام کو ختم کیا جائے جو سرگرم ہے۔ سیکورٹی فورسز کے پُرعزم اقدامات کا مقصد ان عناصر کو ختم کرنا ہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔
ترال تصادم: جائے وقوعہ کے قریب 3 لاشیں موجود:آئی جی کشمیر
