عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک حادثے کے باعث جمعرات کو عارضی طور پر معطل کی گئی ٹرین سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاقاضی گنڈ میں آج صبح پیش آئے حادثے کے بعد معطل کی گئی ٹرین سروسز کو بحال کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک احتیاطی اقدام کے طور پر ٹرین سروسز اس وقت معطل کی گئیں جب ایک ٹرک رجسٹریشن نمبر JK02AT-5895ایک ڈھلوان سے پھسل کر پٹری پر آ گیا۔ یہ واقعہ بانہال اور قاضی گنڈ (ہلڑ) کے درمیان پیش آیا۔حادثے کے فوراً بعد بحالی کا کام شروع کیا گیا تاکہ ٹرین سروسز کو محفوظ طریقے سے دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
عارضی تعطل کے بعد ٹرین سروسز بحال
