عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/ایک ریل پائلٹ اُس وقت معمولی زخمی ہوگیا جب ایک عقاب بارہمولہ سے بانہال جانے والی کے شیشے سے ٹکراا گیا۔ یہ واقعہ ہفتے کی صبح بیجبہاڑا اور اننت ناگ کے درمیان پیش آیا۔
ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لوکوموٹیو پائلٹ وِشال کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کے بعد ٹرین کو عارضی طور پر اننت ناگ اسٹیشن پر روکا گیا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور ضروری جانچ کے بعد ٹرین اپنی سفر دوبارہ شروع کرے گی۔
عقاب چلتی ریل سے ٹکرا گیا، پائلٹ زخمی، مسافر محفوظ