ریاسی// کشمیر ریل پروجیکٹ کے تحت کٹرا-ریاسی سیکشن پر ایک مال بردار ریل گاڑی کی آزمائشی دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ گاڑی پٹریوں پر استعمال ہونے والے پتھروں (ٹریک بیلسٹ) سے لوڈ کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، یہ آزمائش ریل سیکشن کی صلاحیت اور مضبوطی جانچنے کے لیے کی گئی۔
آزمائشی دوڑ کے دوران تمام تکنیکی پہلوؤں کا معائنہ کیا گیا تاکہ افتتاحی تقریب سے قبل کسی بھی قسم کی کمی کو دور کیا جا سکے۔
کمشنر آف ریلوے سیفٹی 5 اور 6 جنوری کو کٹرا-ریاسی سیکشن کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران سیکشن کا حتمی سیفٹی ٹیسٹ کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اگلے چند دنوں میں اس سیکشن پر لوڈ ٹیسٹ بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ کٹرا-ریاسی سیکشن کشمیر ریل پروجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے، جو وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ خطے کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔
کشمیر ریل منصوبہ: کٹرا-ریاسی سیکشن پر ریل گاڑی کی آزمائشی دوڑ کا کامیاب انعقاد
